کراچی، کورنگی میں کچرہ کنڈی سے مغوی نوجوان کا سر بھی مل گیا

کراچی، کورنگی میں کچرہ کنڈی سے مغوی نوجوان کا سر بھی مل گیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی سے مغوی نوجوان کا سر بھی مل گیا، 4 روز قبل مقتول کے جسم کے مختلف اعضا کچرا کنڈی سے ملے تھے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود کورنگی 100 کوارٹرز تصویر محل سنیما کے قریب واقع کچرا کنڈی سے نامعلوم مغوی شخص کا سر ملا، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر انسانی سر کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف اعضا 26 اگست کو کچرا کنڈی سے ملے تھے مقتول کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کرکے بازو، پاؤں، دھڑ اور سر کو بغدے سے الگ کرکے مختلف اوقات میں کچرا کنڈی میں پھینکا گیا اور مقتول کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ مقتول شکل و صورت سے اردو یا پشتو اسپیک معلوم ہوتا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، بعدازاں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد انسانی سر کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -