کے پی ٹی ہیڈ آفس میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد

  کے پی ٹی ہیڈ آفس میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین کے پی ٹی رئر ایڈمرل ریٹائرڈ جمیل اختر کی سربراہی میں کے پی ٹی کے افسران و ملازمین نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے کشمیر مخالف افعال کی پر زور مزمت کی۔ تقریب کا انعقاد سائرن کے ساتھ قومی ترانے سے ہوا اور اس موقع پر آزاد و جموں کشمیر کا ترانا بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کشمیر کے خلاف بھارتی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا بے جا استعمال نہتتے کشمیریوں پر کیا جارہا ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھارت کر رہا ہے جس کے روک تھام میں اقوام متحدہ تاحال ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی اقلیت موجود ہے اور اسے مکمل آزادی حاصل ہے اور پاکستان میں کسی بھی اقلیتی شخص کو مجبور نہیں کیا جاتا ہے کہ وہ اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم کشمیر کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے اور اگر وقت پڑا تو قوم مجھے اگلی صفوں میں بھارت کے خلاف برسر پیکار پائے گی۔بعد ازاں پروٹیسٹ واک کا اہتمام کیا گیا جس سے تقریب اختتام پزیر ہوئی۔