سندھ پولیس مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،آئی جی سندھ

      سندھ پولیس مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،آئی جی سندھ

  

کراچی(کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام،جملہ سینئر پولیس افسران اور سی پی او اسٹاف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیئے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی۔قبل اذیں پاکستان کا قومی ترانہ سنا گیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔انہوں نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ان سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سندھ بھر میں نکالی جانیوالی ریلیوں کے حفاظتی اقدامات کو متعلقہ تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -