سوشل میڈیا پر”کشمیرآور“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر”کشمیرآور“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جمعہ کو مسئلہ کشمیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، دنیا بھر میں کشمیر دوسرا ورلڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ پاکستان میں ٹویٹر پر کشمیر آور سب سے ٹاپ پر ٹرینڈ کررہا ہے،فرائیڈے فار کشمیر،سیو کشمیر، کشمیر بنے گا پاکستان اور نکلو کشمیر کی خاطر بھی ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج دنیا بھر میں تیسرے نمبرپرآگیا، پاکستان سمیت دیگر ممالک بشمول بھارت، آسٹریلیا،متحدہ عرب امارات میں بھی ہیش ٹیگ کشمیر آور سر فہرست ر ہا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -