کراچی میٹرک بورڈ کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

    کراچی میٹرک بورڈ کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا گیا۔ اس سلسلے میں میٹرک بورڈ کے پارک میں تمام افسران وملازمین نے اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی اور کشمیریوں کا ترانہ بھی پیش کیا۔مظاہرے سے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی میں شریک سفر ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور پوری پاکستانی قوم کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ بھارتی مظالم کیخلاف ڈٹ جانے والے نہتے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا کیونکہ وہ اپنے بنیادی حقو ق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں 73سال تک یہ مسئلہ سرد خانے میں پڑا رہا لیکن اب وقت آگیا کہ دنیا بھر کے مسلمان اور تہذیب یافتہ ممالک لاکھوں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں پاکستان کا بچہ بچہ اس مرحلے پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ بھارت کے جارحانہ قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائیں گے،اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد علی شائق، ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، ایپکامیٹرک بورڈ کے صدر عبدالوہاب لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -