سندھ حکومت کا ٹھٹھہ میں واقع ہالیجی جھیل کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ٹھٹھہ میں واقع ہالیجی جھیل کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ضلع ٹھٹھہ میں واقع ہالیجی جھیل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا فیصلہ محکمہ ماحولیات، قانون و ساحلی ترقی کے مشیر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کے زیر صدارت ہالیجی جھیل پر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات خان محمد مہر،محکمہ وائلڈ لائف، واٹر بورڈ، مقامی انتظامیہ اور ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہالیجی جھیل پر غیر ملکی پرندوں کی آمد کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ماہرین نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی کہ ہالیجی جھیل کا پانی کراچی کو سپلائی کئے جانے کے علاوہ کہیں استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہالیجی جھیل کو اسکی اصل شکل میں بحال کیا جائیگا۔ جھیل کی بحالی کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔ مشیر ماحولیات نے کہا کہ نیشنل ہائے وے سے ہالیجی جھیل تک روڈ کی مرمت کا کام بھی جلد شروع کیا جائیگا جھیل پر پولیس کی چیک پوسٹ قائم کی جائیگی جھیل کی بحالی سے شہریوں کو ایک منفرد سیاحتی مقام کی سہولت حاصل ہوگی ہماری کوشش ہے کہ یہاں ماضی میں آنے والے غیر ملکی نایاب پرندوں کی آمد کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بھی بھرپور اقدمٹ اٹھائے جائیں یہ اہم تفریح مقام ہے جسے اصل شکل میں بحال کرینگے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہالیجی جھیل کراچی کو پانی سپلائی کرنے کا متبادل زریعہ ہے اسکے پانی کو صاف کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے ہالیجی جھیل کی بحالی کے لئے مقامی افراد سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہالیجی جھیل کی بحالی کے لئے محکمہ ماحولیات، وائلڈ لائف، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، مقامی انتظامیہ اور ماہرین کی ٹیم مشترکہ طور پر جدوجہد کرینگے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ہالیجی جھیل کی بحالی کے کام کا آغاز کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ہالیجی جھیل کو بحال کرکے اسے ایک منفرد سیاحتی مقام میں تبدیل کرینگے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہالیجی جھیل پر سندھ حکومت کی جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔