کشمیر پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے،عبدالرشید ترابی

کشمیر پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے،عبدالرشید ترابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنونیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر صرف کشمیر کے عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ عالمی برادری اس سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔،کشمیر کی آزادی کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا، افواج پاکستان مودی کی مسلط کردہ جنگ میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،آر ایس ایس کے غنڈوں کو لگام دینے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گلبرگ جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ کشمیر کیلئے میاں طفیل محمد اور قاضی حسین سے لیکر سراج الحق تک سب کی جرئتمندانہ جدوجہد قابل تحسین ہے، کشمیری عوام جماعت اسلامی کی عملی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قبل ازیں انہون نے ڈرگ روڈ اور گلبرگ میں حکومتی اعلان کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج میں شرکت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی جماعت اسلامی جہاد کشمیر،تحریک کشمیر کی سب سے بڑی حمایتی اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی، آج کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے کیوں کہ جماعت اسلامی ہی تمام کشمیری جماعتوں اور جہادی جماعتوں کی پشتیبانی کرتی ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک ہم کشمیر میں جانی اور مالی قربانیاں دیں گے۔قاضی حسین احمد ہوں یا سید علی گیلانی سب نے کشمیر کی تحریک اور بھارتی ظلم اور جبر سے آزادی حاصل کرنے کو اپنا سب سے اولین مقصد قرار دیا ہے، بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئین کے آرٹیکل35-Aختم کرکے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور کشمیر کی وادی کو ہندواکثریت میں تبدیل کرنے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کشمیری عوام کی جرئت، بہادری اور بے مثال قربانیوں کی بدولت کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔