اکادمی ادبیات کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی

اکادمی ادبیات کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان اکادمی ادبیات پاکستان کے آفس سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں شاعروں دانشوروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی شرکاء نے فلک شگا ف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گاپاکستان سے گونج اٹھا اس موقع پر معروف دانشور شاعر ادیب پروفیسر سحرانصاری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اور جارہانہ پالیسیوں سے نہ صرف سنگین انسانیت سوزبحران پیدا ہواہے بلکہ اس نے خطے میں امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت متازع علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ اور اس کا یہ عمل بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی حریح خلاف ورزی بھی ہے عالمی برادری کو بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے پاکستان کے تمام اہل قلم دانشورادیب شاعر مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔معروف شاعرہ افسانہ نگارناہید اعظمی نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم قابل قبول نہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لے گی پاکستانی اہل قلم کشمیری بھائیوں کو کسی بھی دکھ کی گھڑی میں تنھا نہیں چھوڑیں گے کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان اہل قلم آواز بلند کرتے رہیں گے۔