ڈاو¿ یونیورسٹی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

      ڈاو¿ یونیورسٹی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، کشمیر پر پاکستان کا موقف نہ صرف دنیا بلکہ عالمی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ستر برس پہلے اقوامِ متحدہ نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادی کے حق میں قرار داد منظور کر لی، جس پر وہ آج بھی قائم ہے، بھارت کے حالیہ فیصلوں نے کشمیریوں کی جدو جہد کو تیزکردیا ہے، اب کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، اور برِ صغیر کی آزادی کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہو کر رہےگی، یہ باتیں انہوں نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ڈاﺅ یونیورسٹی کے اساتذہ طلبا اور غیر تدریسی عملے کی کشمیر یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ، قبل ازیں ریلی کے شرکا جمعہ کے روز ٹھیک بارہ بجے ڈاﺅ یونیورسٹی سے با بائے اردو روڈپر آئے ، وہاں سے ایم اے جناح روڈ پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی قیادت میں لائٹ ہاﺅ سگنل تک پیدل مارچ کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلرز پروفیسر خاور سعید جمالی ، پروفیسر زرناز واحد، ڈاﺅ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج، ڈائریکٹر ایگزامینیشن پروفیسر راشد قدیر،ڈائریکٹر اسپورٹس پروفیسر سید مکرم علی، پروفیسر فواد موسٰی ،وائس پرنسپل ڈاﺅ میڈیکل کالج پروفیسر شمائلہ خالد، پروفیسر فوزیہ وہاب،پروفیسر ابو طالب سمیت سینئر فیکٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروفیسر محمد سعیدقریشی نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے طلبا اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پرو وائس چانسلر خاور سعید جمالی نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارے بھرپور اظہارِ یکجہتی اس امر کا اظہار ہے کہ کشمیر ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔ پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت ہماری بہنوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے، آج ملک کے تعلیمی اداروں سے خواتین نے بڑی تعداد میں نکل کر ظالم بھارتیوں کو للکارا ہے کہ ظلم بند نہ ہوا تو پھر ہمارے جو ان خود آکر اپنی بہنوں کو ظلم سے نجات دلوائیں گے۔