سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا متعدی امراض سے بچاﺅکیلئے تربیتی سیشنزکاانعقاد

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا متعدی امراض سے بچاﺅکیلئے تربیتی سیشنزکاانعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ( ایس ایچ سی سی ) نے میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اور انفیکشیز ڈیز یز سوسائٹی ( ایم ایم آئی ڈی ایس پی ) کے درمیان معاہدے کے تحت متعدی امراض سے بچاﺅ اور کنٹرول کیلئے پہلی تربیتی نشست کا انعقاد آغا خان اسپتال کراچی میں کیا ۔ جس میں مختلف اسپتالوں کے ڈ اکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ۔ آغا خان اسپتال کی ڈاکٹر بشری جمیل ،ایس آئی یو ٹی ، انڈس اسپتال اور سول اسپتال کراچی کے ماہرین نے شرکاءکو متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کی ۔ دوسری تربیتی نشست لاڑکانہ پاکستان بائیولوجیکل سےفی ایسوی ایشن میں بعنوان ” متعدی امراض سے اسپتالوں میں کس طرح سے نمٹنا ہے “ کے موضوع پر ہوئی ۔ تربےتی سیشن میں ڈاکٹروں نے شرکت کی اور جس میں انہیں متعدی امراض سے بچاﺅ اور کنٹرول کے حوالے سے بتایا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین ، ڈاکٹر فرقان ، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ہوتوانی ، پروفیسر ڈاکٹر سیف جامرو ، ڈاکٹر ایا ز مصطفی اور رض©ا کاظمی اور دیگر مقررین نے شرکاءکو اسے حوالے سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ نے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد ٹیچنگ اسپتالوں میں کم ازکم طبی معیارات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی نے ماہرین نے ماحولیات سے میٹنگس کا انعقاد کیا جس کا مقصد جس میں طبی اوردیگر فضلے کو ٹھکانے کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔ انسداد اتائیات ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 2098اتائیوں کے کلینکس کو سندھ بھر میں سیل کیا ہے، جبکہ عمل نا کرنے والے 546کلینکس کوارننگ نوٹس جاری کئے گئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کمپلینٹس کو اسپتالوں سے متعلق 96شکایات وصول ہوئیں جس میں سے 56شکایات کو کامیابی سے حل کرلیا گیا ہے جبکہ 34دیگر کو حل کیا جارہا ہے اور چھ قانونی طرےقے سے حل کی جارہی ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کوگذشتہ ایک ہفتے کے دوران 97مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کروادیں او راب تک 9006صحت کے مراکز نے رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں۔ جبکہ 656صحت کے مراکز کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹس کا اجراءکیا گیا جس سے سندھ بھر میں رجسٹرڈ اسپتالوں کی تعداد 7100ہوگئیں ۔ اسی طرح1491 مراکز کو رجسٹریشن نا کروانے پر وارننگ نوٹسز کا اجراءکیا گیا ۔ ایس ایچ سی سی کی ٹیم جناح میڈیکل کالج اسپتال میڈی کیئر اسپتال نے گذشتہ ایک معائنہ کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -