”حساب کتاب“ کا ’سائرن‘ ایپ کیلئے کمشنر کراچی کے ساتھ اشتراک

”حساب کتاب“ کا ’سائرن‘ ایپ کیلئے کمشنر کراچی کے ساتھ اشتراک

  

کراچی (پ ر) حساب کتاب پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے ہنگامی پلیٹ فارم ’سائرن‘ ایپ کے آغاز کے لیے کمشنر کراچی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں کمشنر کے دفتر میں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا اشتراک ہے کیونکہ کمشنر کراچی نے سب سے پہلے سائرن ایپ ایمرجنسی پلیٹ فارم کو اختیار اور نافذ کر کے اس تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ سائرن ایپ کو ریسکیو 1299 کے ساتھ ضم کیا جائے گا جو کمشنر کراچی کا ایک پراجیکٹ ہے۔ حساب کتاب کا وضع کیا گیا سائرن ایپ ایمرجنسی پلیٹ فارم موبائل ایپس اور ویب پورٹلز پر مشتمل ہے۔ معاہدے کے تحت حساب کتاب ریسکیو 1299 کو موبائل ایپس اور ویب پورٹلز کے لیے لائسنس جاری کر کے یہ ٹیکنالوجی فراہم کر ے گا۔افتخار شلوانی- کمشنر کراچی- نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”کراچی میں ہلکی بارش بھی تباہی مچا دیتی ہے۔ اس نوعیت کا پلیٹ فارم وقت کی اہم ضرورت ہے۔مجھے حساب کتاب کے ساتھ پارٹنرشپ کرنے پر بہت خوشی ہے کیونکہ اُن کی ٹیکنالوجی ہمارے ریسکیو پورٹلز کو مزید منظّم کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور ہماری مشترکہ کوششوں سے صارفین اور ریسکیو آپریشنز کسی پریشانی کے بغیر باہم مربوط ہو سکیں گے۔ آج کی ترقی پسند دُنیا میں پاکستان ابھی بھی بہت پیچھے ہے، چنانچہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھاتے ہوئے دُنیا کو ایک اچھی جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔“یاسر الیاس- کنٹری ہیڈ، حساب کتاب- نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”امریکہ میں رہنے کی وجہ سے میں 911 کے نظام کا عادی تھا جس کے بغیر رہنے کا تصو ّر بھی مشکل تھا۔ پاکستان میں اس خلا کو پُر کرنے کے لیے ہم نے ایک ایسا طریقہ وضع کرنے کا ارادہ کیا جو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے صارفین کو بلا رکاوٹ سروس فراہم کرے۔ ہمیں کمشنر کراچی کے ساتھ اشتراک پر بہت خوشی ہے کیونکہ اس پیش رفت کے ذریعے دُنیا کے ساتویں بڑے شہر کے عوام کی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا،”اس کامیابی سے سائرن ایپ کو مطلوبہ فروغ حاصل ہوگا تاکہ یہ آگے جا کر دیگر ترقی پذیر ممالک کو مقامی اور عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم فراہم کر سکے۔ ایپ کے وژن کا دائرئہ کار وسیع کرنے کی غرض سے ہم حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ مزید اشتراک کے لیے بھی تیار ہیں۔ سائرن ایپ کا صارف بننے کے لیے ہم کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“وِقارُالاسلام، جعفر بزنس سسٹمز کے ڈائریکٹر اور سی ای او، اور حساب کتاب کے مشترکہ بانی، نے کمشنر کراچی کو اس اقدام کو پہلی مرتبہ مستقبل کی جانب لے جانے پر مبارکباد دی اور کہا، ”پاکستان اور دیگر متعدد ترقی پذیر ممالک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی قابلِ اعتماد پلیٹ فارم موجود نہیں ہے۔ چنانچہ وقت کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے پہلے ایجنسی پارٹنر، کمشنر کراچی کے ساتھ سائرن ایپ ایمرجنسی پلیٹ فارم متعارف کرا رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -