کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت غربااہلحدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ امیر جماعت مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے ۔ان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیغام پاکستان پر عمل کرتے ہوئے ریاست کی ذمہ داری ہے جہاد کا اعلان کرنا اب وقت آگیا ہے ریا ست اپنی ذمہ داری ادا کرے ۔ فوج میں نوجوانوں کی شمولیت کے لیے حکومت اقدامات کرے ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ابتک کی صورتحال سے اقوام متحدہ نے امت مسلمہ کو مایوس کیا ہے اقوام متحدہ کی اب اتنی بھی حیثیت نہیں ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر 23دن سے لگے کرفیو کو ختم کراسکے انسانیت کی بات کرنے والے آج سب سے بڑ ے دہشت گرد کے سامنے بے بس ہیں ہمیں اپنی جنگ خود لڑنی ہے ۔مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا بھارت سی پیک کی وجہ سے زیادہ پریشان ہوا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ٹریڈ میں خطہ کا عظیم ملک بن رہاہے ۔کسی صورت اس کو برداشت نہیں ہے مولانا سلفی نے کہا پاکستان اپنی تمام صلاحتیں بروکار لائے گا اور بھارت کو ہرمیدان میں جواب دیگا کشمیر ہر صورت میں آزاد ہوگا بھارت جو چاہے کرلے ۔ اجلاس میں دیگر جماعتی اُمور زیر غور آئے تمام ذمہ داران وعہداداران نے اپنی اپنی رپوٹیں پیش کیں اجلاس میں کراچی کی صورتحال صفائی اس وقت سب سے بڑ ا مسلہ ہے جس کوحل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے عرصہ دراز سے اس گندگی کی صفا ئی کے لیے مطالبات کیے جارہے ہیں لیکن کوئی سناو ی¿ نہیں ہورہی رمضان کا مقدس مہینہ،عید الفطر،عیدالاضحی اس گندگی کے ساتھ گزرگئے بارشیں ہوگیں لوگوں کے جنازے اُٹھ گئے اب لوگوں میں بیماریاں پھیلنا شروع ہوگیں شہری پریشان حال ہیں لوگوں کا حکومتی اداروں سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اب شہریو ں کو یہ کام خود کرنا ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -