ساتواں ہم ایوارڈزکا انعقاد امریکی شہر ہیوسٹن میں ہوگا

ساتواں ہم ایوارڈزکا انعقاد امریکی شہر ہیوسٹن میں ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ برس کینیڈا میں چھٹے ہم ایوارڈز کی شاندار کامیابی اور ملکی و غیر ملکی سطح پر اس کی بھرپور پذیرائی کے بعد اس سال ہم ایوارڈز امریکی شہر ہوسٹن میں منعقد کیاجارہا ہے ۔جہاں ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں وہیں اتنے بڑے ایوارڈ ز بین الاقوامی سطح پر منعقد کرنے سے نہ صرف ہماری انڈسٹری ترقی کرے گی وہیں ہمارے فنکاروں کو بین الاقوامی ناظرین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ساتواں کشمیر ہم ایوارڈز5اکتوبر 2019ءکو این آر جی ارینا ہوسٹن امریکہ میں منعقد ہوں گے جس میں پاکستانی تفریحی صنعت سے وابستہ بڑے نام شریک ہوں گے۔اس ایوارڈ فنکشن کے انعقاد کا مقصد ہم کے ڈراموں سے وابستہ اداکاروں ‘ لکھاریوں‘ ہدایت کاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے بے شمار خدمات انجام دینے والوں کو خصوصی ایوارڈز بھی دیئے جاتے ہیں۔اس سال 27مختلف کیٹیگیریز میں گزشتہ سال کے بہترین ڈراموں اور اداکاروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔اس ایوارڈ فنکشن میں جیوری ایوارڈز کے علاوہ چار ویورز چوائس کی کیٹیگیریز بھی شامل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -