آئی جی سندھ کاسی پی او میں انسانی حقوق کے مرکزی سیل کے قیام کا اعلان

آئی جی سندھ کاسی پی او میں انسانی حقوق کے مرکزی سیل کے قیام کا اعلان

  

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں انسانی حقوق کے مرکزی سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ سیل ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ کی سربراہی میں کام کریگا اسکے دیگر ممبران میں ایس پی،اے آئی جی اور چارڈی ایس پیز/انسپکٹرز رینک کے افسران شامل ہوں گے۔اس سیل کے چار ونگز ہونگے جن میں خواتین، بچوں،اقلیتوں اور خواجہ سرا¶ں کے حقوق کی بابت شکایات کا االہ کیا جائیگا۔اس سیل پر ذریعہ سندھ پولیس فیس بک،انسٹا گرام،ٹوئٹرزاور واٹس ایپ اکا¶نٹس سامنے آنیوالی شکایات کو ناصرف دیکھا جائیگا بلکہ کاروائی بھی کی جائیگی۔خواتین،بچوں،اقلیتوں اور خواجہ سرا¶ں کے خلاف ہونیوالے جرائم پر انکے اہل خانہ یا سرپرستوں کے آگے نہ آنے پرمجبوراَریاست/پولیس اپنی مدعیت میں مقدمات کا اندراج کریگی۔تمام تھانوں کی سطح پر انسانی حقوق ڈیسکس یا ہرضلع میں ایسی ایک ڈیسک کے قیام کے بارے میں جامع سفارشات جلد ترتیب دی جائیں۔مذکورہ سیل کی بابت ترتیب کردہ ایس او پی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیکر جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے ۔ انسانی حقوق کا مرکزی سیل تمام ضلعی سیلز، محتسب کے دفاتر، پاکستان سٹیزنز پورٹل، سول سوسائٹی تنظیموں،شیلٹر ہومز، بحالی مراکز،انویسٹی گیشن یونٹس،کمپلینٹ یونٹس،فارنزک یونٹس، ایم ایل او دفاتر/ہاسپٹلز سے مستقل لنک/روابط میں رہیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -