کے ڈی اے کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،عمران جعفری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے وطن پرست لیبر یونین (پی ایس پی) کے سرپر ست اعلیٰ سید عمرا ن حسین جعفری نے انتظامیہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے کے ڈی اے کی گرانٹ 20 کروڑ روپے سے 30 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ ورک چارج اسکروٹنی کمیٹی کو ایک مہینے میں اپنا نتیجہ بنانے کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ اگر کمیٹی نے ایک مہینے میں نتیجہ نہیں دیا تو ہم پھر سے احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ سوک سینٹر لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں کے ڈی اے وطن پرست لیبریونین (سی بی اے) کی جانب جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں مہمان خصوصی لیبر فیڈریشن پاکستان کے انچارج ندیم خان اور اراکین کمیٹی تھے ۔جس میں کے ڈی اے اسکول کی خواتین اساتذہ ¾ ڈویژ نل¾ مختلف ڈیپارٹمنٹ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری نے انتظامیہ سے کنٹریکٹ ملازمین کی ری ہائیرنگ کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس پر سے فوری طور پر غیر اعلانیہ پابندی کو ہٹائے ورنہ ہم کو مجبورا احتجاج کی طرف جانا ہوگا۔