پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ”بی مائنس“ برقرار، 12سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان 

پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ”بی مائنس“ برقرار، 12سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معیشت 12 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔معاشی ریٹنگ کے عالمی ادارے سٹینڈرڈز اینڈ پوورز (ایس این پی) کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ”بی مائنس‘‘برقرار رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ اور غیر ملکی ادائیگیاں پاکستانی معیشت کیلئے پریشان کن ہیں، پاکستان کو مستقل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی معاشی ترقی کی شرح 2.4فیصد رہنے، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 9 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایس این پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آمدنی بڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دینا ہو گی، سال 2020 ء کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔

ملکی معیشت 

مزید :

صفحہ اول -