خطرناک طوفان ڈوریان ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کیلئے تیار
واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) خطرناک سمندری طوفان ”ڈوریان“ 140میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے جلو میں امریکہ کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات اور دیگر سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ سمندری ریلا ریاست کے شمالی ساحلی شہر ”فلوریڈا کی“ اور پڑوسی ریاست جارجیا کے جنوب میں سوموار تک ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جو اب ”کیٹگری 4“ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ فلوریڈا اور جارجیا ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ عموماً ویک انڈ فلوریڈا میں گزارتے ہیں جہاں ان کی وسیع رہائش گاہ اور پراپرٹی ہے۔ انہوں نے طوفان کے پیش نظر اپنا پولینڈ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ساحل کی پانچ سو میل کی طویل پٹی جہاں طوفان سے سباہی مچنے کا امکان ہے۔ سنسان ہو چکی ہے اور شہری بے چارگی کے عالم میں نقل مکانی کر رہے ہیں یا گھروں کی بالائی منزلوں پر پناہ لے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس طوفان ”انتہائی دیوہیکل“ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ طوفانی ریلے ”ڈوریان“ سے اسی طرح کی تباہی پھیل سکتی ہے جو 1992ء میں فلوریڈا کے جنوب میں ”انڈریو“ نامی طوفان سے آئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق شہری گھبراہٹ کے عالم میں سٹورز سے خوراک اور پانی کی خریداری کر رہے ہیں۔
طوفان