کرتار پور راہداری، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق

کرتار پور راہداری، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق کرلیا گیا، راہداری پر وفود کی سطح کے مذاکرات ستمبر کے پہلے ہفتے ہونے میں کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق تکنیکی ماہرین کے مذاکرات کا چوتھا دور ہوا، مذاکرات زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہوئے، دونوں ممالک میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز صبح 10 بجے ہوا، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین شریک تھے۔ پاک بھارت تکنیکی ماہرین کے مذاکرات سوا4گھنٹے جاری رہے، جس میں راہداری کی تعمیر سے متعلق تکنیکی امور پر گفتگو کی گئی۔ پاکستان کی جانب راہداری پرکام تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کام 50فیصدتک بھی نہیں کیاگیا۔راہداری پروفودکی سطح کے مذاکرات ستمبرکے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

کرتارپورراہداری 

مزید :

صفحہ اول -