سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتار ی جاری، جائیدادیں ضبطی کی کارروائی کیلئے تفصیلات پیش کرنے کا حکم 

    سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتار ی جاری، جائیدادیں ضبطی کی کارروائی کیلئے ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پرمیاں شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی ضبطی کی کارروائی کے لئے نیب کو سلمان شہباز کی تمام جائیداد کی تفصیلات تیس ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت میں نیب نے سلمان شہباز کے مسلسل غیر حاضری پر اس کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے نیب سے تفصیلات طلب کیں۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے دلائل دیئے،انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے،سلمان شہباز نے نیب انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی نہ ہی عدالت پیش ہوئے،استدعا ہے کہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے اور انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

سلمان شہباز

مزید :

صفحہ اول -