مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے  سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

  مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے  سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ  نے کہا ہے کہ دس سال بعد اسلام آباد واپس آ کر  تو دیکھا سب کچھ بدل گیا، یہاں اونچی اونچی عمارتیں بن گئی ہیں،شہر کی ترقی اور خوشگوار موسم کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہے، وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے شجرکاری مہم کا حصہ بنایا،دس سال بعد اسلام آباد واپس آیا تو دیکھا سب کچھ بدل گیا،۔ انہوں نے کہا دس سال میں یہاں اونچی اونچی عمارتیں بن گئی ہیں،شہر کی ترقی اور خوشگوار موسم کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہے،وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق شجرکاری مہم بہت ضروری ہے،امید کرتا ہوں ایسے ہی تمام اسٹیک ہولڈرز اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکا سے خطاب  کرتے ہوئے کہا مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا ہے،آج پوری قوم اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم کسی صورت بھی بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے،کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے،اس موقع پر فضا پرجوش نعروں سے گونج اٹھی۔وزیر  اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی۔ جس میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرداخلہ نے عمران خان کو امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔  
 وزیر داخلہ


وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -