کشمیر آو ر،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج

کشمیر آو ر،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر منائے گئے کشمیر آور کی خبر کو بین الاقوامی میڈیا اداروں کی ویب سائٹس نے نمایاں طورپر شائع کیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ عالمی رائے عامہ جیتنے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کشمیر سے متعلق مظاہروں کی قیادت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستانی حکومت کی قیادت میں ملک بھر میں لاکھوں افراد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔قطری خبررساں ادارے الجزیرہ نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کشمیر سے اظہارِ یکجتی کی ریلیوں کی قیادت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ریلی میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے لکھا کہ عمران خان کی کشمیر آور مظاہروں کی کال پر ہزاروں پاکستانی جمع ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں نئی دہلی کی جانب سے نافذ کرفیو کے 27ویں روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے لاکھوں پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں اور دفتر سے نکلے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستان میں کشمیر پر لاکھوں افراد نے بھارت مخالف ریلیاں نکالیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں لکھا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان بھر کے شہروں میں لاکھوں افراد حکومت کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ 
عالمی میڈیا

مزید :

صفحہ اول -