مودی جتنا چاہے ظلم کر لے کشمیر یوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے: شہبا ز شریف 

مودی جتنا چاہے ظلم کر لے کشمیر یوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے: شہبا ز شریف 

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی جتنا چاہے ظلم کرلے کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔مودی کاہرظلم مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی صبح قریب لارہاہے، کشمیر پرناجائز قبضہ کرنے والوں کا کشمیر قبرستان ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا بھارت کاظلم کشمیریوں کی حق کی آوازنہیں دباسکتا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مودی کاہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہاہے۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا ا نسانیت سوزمظالم پرمودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے، مودی نے خودکوصرف انسانیت کاقاتل ثابت کیا، تاریخ مودی کو بیگناہوں کے قاتل کے طور پر یاد رکھے گی۔

 شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -