اظہار یکجہتی کے آدھے گھنٹے  سے دنیاکومثبت پیغام گیا 

اظہار یکجہتی کے آدھے گھنٹے  سے دنیاکومثبت پیغام گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یہ بتا دیا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے ممالک کے سامنے مودی کی کشمیر میں ظلم و بربریت کی ساری باتیں اور ثبوت ان کے سامنے رکھ دئیے ہیں اب یہ اقوام عالم کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدائت پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جو آدھا گھنٹہ منایا گیا ہے اس کا مثبت پیغام گیا ہے۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ اول -