کشمیر کیلئے محض اعلانات نہیں عملی اقدامات بھی کرنا ہونگے

کشمیر کیلئے محض اعلانات نہیں عملی اقدامات بھی کرنا ہونگے

  

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کا ہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانا اچھی بات ہے یقینی طور پر اس اقدام سے کشمیریوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے ایک اچھا پیغام گیا ہو گا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیر ایشو کے حل کے لئے حکومت محض اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کرے اور قوم بھارتی مصنوعات اور ثقافت کا بائیکاٹ کر کے کشمیریوں سے عملی محبت کا ثبوت دے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے سلامتی کونسل کو کشمیریوں کی آواز اور پکار سننا ہو گی کیونکہ ہر دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے کشمیر کی سنگین صورت حال پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

حامد رضا

مزید :

صفحہ اول -