کشمیرکی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے

کشمیرکی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے

  

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ دن منا کر ایک بہت اچھا پیغام کشمیری عوام کو بھی دیا ہے اور عالمی برادری کو بھی عملی طور پر دکھا دیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی حکومت پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام ایک ہی پیج پر کھڑے ہیں آج خیبر سے لیکر کراچی تک ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کو اپنی محبت کا پیغام دیدیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردی کی پالیسی ترک کرنا ہو گی اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی قابض افواج کو واپس بلانا ہو گا اور کرفیو کا خاتمہ کرنا ہو گا ہم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے اور وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیریوں کو ان کی آزادی کا حق ملکر ہی رہے گا۔

فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -