کشمیری حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں،اسلم اقبال

کشمیری حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں،اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت وصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی قیادت میں گزشتہ روزیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کوئینز روڈ سے پنجاب اسمبلی تک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔محکمہ اطلاعات وثقافت اور صنعت وتجارت کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور،چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،محکمہ صنعت وتجارت واطلاعات وثقافت اور ان کے تمام ذیلی اداروں کے افسران واہلکاران کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے ریلی کے پرجوش شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم سڑکوں پر نکلی۔پاکستانی قوم نے پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہے،پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کر نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ اب وہ زیادہ دیر تک مظلوم کشمیریوں کو ظلم وستم اور جبر سے دبا نہیں سکتا۔کشمیرکی آزادی کی گھڑی آن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وزیادتی اور درندگی کی انتہا کر دی۔بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی درندوں کے نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کو حل کرائے۔
اسلم اقبال

مزید :

صفحہ اول -