مودی سے کشمیر میں بڑی غلطی ہوئی پاک فوج ہر لمحہ تیار،شیخ رشید

    مودی سے کشمیر میں بڑی غلطی ہوئی پاک فوج ہر لمحہ تیار،شیخ رشید

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے، مودی نے بہت بڑی غلطی کر دی، پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے۔ لال حویلی کا تعلق سری نگر کے لال چوک سے ہے۔ملک بھر میں منائے جانے والے "کشمیر آور" کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی نے سمجھا شائد قوم سوئی ہوئی ہے، اس نے بہت بڑی غلطی کی۔ مودی کی بی جے پی نے پہلی غلطی ایٹمی دھماکہ کر کے کی۔ اس نے 5 ایٹمی دھماکے کئے جبکہ پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کئے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے دوسری بڑی غلطی کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے کر دی، اب پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی کا تعلق سری نگر کے لال چوک سے ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -