اللہ کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کاآسرا ہے، مشعال ملک

اللہ کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کاآسرا ہے، مشعال ملک

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں،نہتی کشمیری قوم نے اللہ کے بعد پاکستان سے امید لگائی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ایسے ہی کشمیری عوام کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی کشمیریوں پر ہونیمظالم کیخلاف آواز اٹھائیں،تمام انٹرنیشنل آرگنائزیشن سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام نہتی کشمیری قوم نے اللہ کے بعد پاکستان سے امید لگائی ہے۔

مشعا ل ملک

مزید :

صفحہ اول -