حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی فیصلہ

  

 اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔حتمی فیصلہ (آج) وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

پٹرول قیمت کمی

مزید :

صفحہ اول -