حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ خودنہیں عوام کو منتقل کریگی، فردوس 

حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ خودنہیں عوام کو منتقل کریگی، فردوس 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرے گی جو عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا۔واضح رہے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 4.59روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.67 روپے، مٹی کا تیل 4.27روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت  5.63 روپے کم کرنے کی سفارش کی ہے۔

فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -