آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ 

   آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزارت خارجہ کے زیر اہتمام بھارتی یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزارت خارجہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب ہو ئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،پاکستان کے قومی ترانے اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانوں سے ہوا۔ریلی کا آغاز دفتر خارجہ کی عمارت سے ہوا، شاہراہ دستور پر سے ہوتی واپس وزارت پہنچی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ریلی کی قیادت کر رہے تھے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، وزارت خارجہ کے افسران بھی ریلی میں شریک تھے،دفتر خارجہ کے مرکزی دروازے پر ملی نغموں کی گونج سنائی دی۔ریلی کے شرکاء پلے کارڈز کیساتھ تحریک آزادی کشمیر کے حق، بھارت کیخلاف سراپا ٰاحتجاج تھے۔ اس موقع پر کشمیر بنے گا،پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا کہ وزارت خارجہ کے حکام مقبوضہ جموں و کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔بعد ازاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاکہ وزارت خارجہ کے تمام ملازمین نے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کرفیو سے کشمیریوں کو محصور کر کے رکھا ہوا ہے،۔ انہوں نے کہاکہ سفارتی سطح پر کشمیریوں کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزارت خارجہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -