وزیراعظم عمرا ن خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے آج تک مہلت ہے:فضل الرحمن 

  وزیراعظم عمرا ن خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے آج تک مہلت ہے:فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے (آج)ہفتہ تک کا وقت دے دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کے پاس اگست 2019 تک کا وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایک دن میں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کردیا جائے گا اور پورا ملک بھی بند سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ون ملین مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اب ہم ان کا اعتماد توڑنا نہیں چاہتے۔فضل الرحمان بتایا کہ ہم نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور حکومتی کارکردگی بھی سامنے ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک کا ہرشعبہ زندگی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا حل حکومت کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی خاتمے کے لیے، معاشی بحران، ختم نبوت، توہین رسالت، مہنگائی، غلط پالیساں، مدارس اور بے روزگاری کا سوال بھی آئے گا۔اپوزیشن کے ساتھ اختلاف سے متعلق انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیحات مختلف ہیں لیکن اسے اختلاف کا نام نہیں دیا جاسکتا۔قومی حکومت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجاویز کا متبادل ہے تو اور پیش کرے لیکن ہم حکومت سے بات نہیں کریں گے۔
فضل الرحمان 

مزید :

صفحہ اول -