ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی  قیمت میں 22.54روپے کمی 

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی  قیمت میں 22.54روپے کمی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 22روپے 54پیسے کمی کر دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر یکم ستمبر سے سستا ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے 11.8کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 1327روپے 76پیسے مقرر کر دی،رواں ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1350روپے تین پیسے مقرر ہے۔

 ایل پی جی 

مزید :

صفحہ اول -