مقبوضہ کشمیر میں عوام 25دن سے بھوکے پیاسے ہیں، چیئرمین کشمیر کمیٹی

  مقبوضہ کشمیر میں عوام 25دن سے بھوکے پیاسے ہیں، چیئرمین کشمیر کمیٹی

  

 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی پارلیمان سید فخر امام نے کہا  ہے کہ  ایک جلاد نے گجرات میں ڈھائی ہزار مسلمانوں کو شہید کیا،پورے ملک اور آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے،25 دن سے خوراک نہیں مل رہی 9 لاکھ بھارتی فوجی 90 ہزار کشمیریوں پر تعینات کیے گئے،54 سال کے بعد سیکیورٹی کونسل نے کشمیر کے معاملے پر توجہ دی،ثابت ہوا کہ کشمیر پر بھارت مسلط ہے،کشمیر آج بھی متنازع ہے، وہ دن قریب ہے جب دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا برہان وانی کی شہادت کے بعد جس جذبے کے تحت کشمیریوں نے شہادت کا رتبہ پایا سب کے سامنے ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آرہا ہے،چائنہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا مکمل ساتھ دے رہا ہے،تین اسلامی ممالک نے پاکستان کی حمایت کی،ایران، ترکی اور ملیشیاء   نے پاکستان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہادو مرتبہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کی وجہ سے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آیا،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے،ہماری قیادت اور عوام جانتی ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے،واٹر ٹریٹی پر بھی بھارت شرارت کرنا چاہ رہا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -