وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر یکجہتی کال پر کراچی میں کاروبار بند

    وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر یکجہتی کال پر کراچی میں کاروبار بند

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی کے کاروباری شعبے نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر سے یکجہتی کال پر بھرپور طریقے سے لبیک کہتے ہوئے شہر کے مالیاتی، تجارتی اور صنعتی علاقے بند رکھے۔وزیراعظم عمران خان کی کال پر 12 بجے کراچی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے بند ہوگیا، پورٹ، اسٹاک ایکسچینج، اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس سب بند ہوگئے۔گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں مرکزی بینک کا پورا عملہ یکجہتی کے لیے دفاتر سے باہر آگیا، آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک تمام مالیاتی اداروں کی افرادی قوت بھی سڑکوں پر تھی۔مالیاتی شعبے کے ساتھ تجارتی مراکز اور صنعتی سرگرمیاں بھی بند رہیں، شہر میں تاجروں کی سب سے بڑی انجمن کراچی چیمبر بند رہا، تاجر وں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔کورنگی ایسوسی ایشن کے صنعت کاروں کی ریلی کے بھی کچھ ایسے ہی مناظر رہے، ملک کے تجارتی شہر کے ہر حصہ نے وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیر سے یکجہتی کے لیے اپنے کاروبار کو بند کر دیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -