نشاط گروپ آف سکولز کی نہم و دہم میں پوزیشنیں ، کامیابیوں کا تسلسل برقرار رہے گا ، ڈائریکٹر عالمگیر خان

نشاط گروپ آف سکولز کی نہم و دہم میں پوزیشنیں ، کامیابیوں کا تسلسل برقرار رہے ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشاط گروپ آف سکولز ملتان کا اعزاز برقرار رہا‘ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت جماعت نہم و دہم نتائج میں پوزیشن

(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حاصل کرنے کی روایت برقراررہی‘ شاندار نتائج میں سبقت حاصل کرلی۔ رواں سال ملتان بورڈ میں جماعت دہم پیر خورشید کالونی برانچ کے ہونہار طالبعلم عکرمہ احمد غوری نے 1086 نمبرز اور پولیس لائن روڑ مین برانچ کی زارا جاوید نے 1087 نمبرز حاصل کر کے طلباوطالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ جماعت نہم مین برانچ کی طالبہ انعم رحمان نے 505 میں سے 501 نمبر اور پیر خورشید کالونی برانچ کے زین العابدین نے 505 میں سے 500 نمبر اور آرٹس گروپ کی فاطمہ زہرا نے 550 میں سے 531 حاصل کر کے سکول کے اعزاز کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ڈائریکٹر نشاط گروپ آف سکولز عالمگیر خان نے روزنامہ پاکستان“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نشاط گروپ آف سکولز کے تمام طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں سبقت لے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شاندار تعلیمی نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جماعت دہم کے نتائج کے مطابق نشاط گروپ آف سکولز کے 169 طلباء و طالبات نے 1100 میں سے 1050 سے زائد نمبرز حاصل کئے اور جماعت نہم ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق نشاط گروپ آف سکولز کے 43 طلباء و طالبات نے 505 میں سے 495 سے زائد نمبرز حاصل کر کے کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھنے کے عزم کو تقویت بخشی ہے۔ نشاط گروپ آف سکولز اتنے بڑی تعداد میں زیادہ نمبرز حاصل کرنے والا ساو¿تھ پنجاب کا واحد ادارہ ہے۔نشاط گروپ آف سکولز کے جماعت دہم کے امتحانات میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے نمایاں نمبرز حاصل کئے ہیں۔ 459 طلباء و طالبات نے 1000 سے زائد نمبرز جبکہ 510 طلباء و طالبات نے90 فیصد سے زائد نمبرز اور اسی طرح 953 طلباء و طالبات نے 80 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے ہیں۔نشاط گروپ آف سکولز نے جماعت نہم کے امتحانات میں بھی 106 طلباءو طالبات نے 97 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے ہیں۔ 244 طلباء و طالبات کے 95 فیصد سے زائد نمبرز جبکہ 560 طلباءو طالبات کے 90 فیصد سے زائد نمبرز نشاط گروپ آف سکولز کی کاوشوںوقابلیت و کوالٹی آف ایجوکیشن پر فوکس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسی طرح 981 طلباء و طالبات نے جماعت نہم کے امتحانات میں 80 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے ہیں۔ نشاط گروپ آف سکولز جماعت دہم کے نتائج کے مطابق 70 فیصد سے زائد طلباء و طالبات کے 80 فیصد سے زائد نمبرز اور مجموعی طورپر 98 فیصد سے کامیابی کے تناسب والا واحد ساو¿تھ پنجاب کا ادارہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو نشاط سکولز میں داخل کرانا پسند کرتے ہیں ۔یہ تمام تر کامیابیاں میڈم نشاط کی رہنمائی، انتظامیہ کی بہترین پلاننگ اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نشاط گروپ آف سکولز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -