بی اے ‘بی ایس سی نتائج کا اعلان ‘ طالبات پھر لڑکوں سے بازی لے گئیں

  بی اے ‘بی ایس سی نتائج کا اعلان ‘ طالبات پھر لڑکوں سے بازی لے گئیں

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحان2019ءکے نتائج کا اعلان کردیا،اس حوالے سے ایک تقریب آئی ایم ایس کے ہال میں منعقد ہوئی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری مہمان خصوصی تھے ،کنٹرولر امتحانات نے نتائج اور امتحان میں(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ،نتائج کے مطابق بی اے ،بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر 46ہزار661امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 20ہزار500پاس اور 26ہزار161فیل ہوگئے،نتیجہ 43.93فیصد رہا،نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں کل 28ہزار275امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 10ہزار 900کامیاب ہوئے ،بی اے میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 38.55فیصد رہا،بی ایس سی کے امتحان میں 18ہزار386امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں 9ہزار600پاس ہوئے ،بی ایس سی کا نتیجہ 52.21فیصد رہا،نتائج کے مطابق بی اے،بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر 20ہزار770طلباء نے شرکت کی‘ ان میں 6ہزار400پاس ہوئے یوں امتحان میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 31فیصد رہی،اسی طرح مذکورہ امتحان میں شریک ہونے والی طالبات کی مجموعی تعداد 25ہزار890رہی ان میں سے 14ہزار150پاس ہوئیں،طالبات کی کامیابی کا تناسب 55فیصد رہا،نتائج کے مطابق امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے نام اس طرح سے ہیں،بی ایس سی کے امتحان میں سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی طالبہ طیبہ سعیددختر محمد سعید رولنمبر40109نے 800میں سے 708نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی ادارے کی ہی ایک اور طالبہ رمشا دختر محمد لطیف رولنمبر40127نے 702نمبر لے کردوسری پوزیشن،پنجاب کالج ملتان کی طالبہ ملائکہ علی دختر محمد علی رولنمبر 40285نے 701نمبر لے کر تیسری،گورنمنٹ خواتین کالج مظفر گڑھ کی زونب زہرا دختر غلام شبیر خان رولنمبر37803نے 694نمبرلے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی،سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی لویزا طاہر دختر طاہر اکرم رولنمبر40104،گورنمنٹ کالج ا?ف سائنس ملتان کے سمیر خالد ولد خالد پرویز رولنمبر40963،اور ایک پرائیویٹ طالبہ فرح خالق دختر عبدالخالق رولنمبر44604نے 689نمبر لے کر مشترکہ طور پر بی ایس سی کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں گورنمنٹ خواتین کالج شہر سلطان کی طالبہ حادیہ ابوذر دختر محمد افضل ابوذر غفاری رولنمبر 2488نے 800میں سے 644نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی کالج کی ہی ایک اور طالبہ لاریب کرن دختر مختیار احمد رولنمبر2493نے 626نمبر لے کر دوسری پوزیشن ،ایک پرائیویٹ طالبہ ثمرینہ فاطمہ دختر نصیر احمد رولنمبر11697نے622نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیمرج کالج پاکپتن کی طالبہ نمرہ دختر محمد نعیم رولنمبر3381نے 621نمبر لے کرچوتھی پوزیشن اور گورنمنٹ خواتین کالج کرم داد قریشی کی طالبہ شمائلہ دختر عبدالغفار رولنمبر1807نے 619نمبر لے کر بی اے کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی،تقریب میں ڈین ڈاکٹر شوکت ملک، پروفیسر عمران شریف ،ڈاکٹر ممتاز کلیانی،رجسٹرار صہیب راشد خان،ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق،دیگر اساتذہ ،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں،والدین،اور یونیورسٹی سٹاف نے بھی شرکت کی۔

رزلٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -