ایجوکیشن سیکٹر میں فنڈنگ ‘ حکومت تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے ‘ پوزیشن ہولڈرز

  ایجوکیشن سیکٹر میں فنڈنگ ‘ حکومت تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے ‘ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت بی اے‘بی ایس سی کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنےوالے طلبا وطالبات نے کہا ہے کہ حکومت معاشی انقلاب لانا چاہتی ہے تو تعلیم عام کرے ، ایجوکیشن سیکٹر میں فنڈنگ کی جائے ، تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے ، کشمیر(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

پر حکومت کے اقداما ت قابل تحسین ہیں ، جوتوقعات حکومت سے تھیں‘ ابھی پوری نہیں ہوئیں ، ہادیہ انور کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سی ایس ایس کرنا چاہتی ہوں تاکہ سول سروس میں آکر ملک کی بہتری کے لئے کچھ کرسکوں ، حکومت کی کچھ پالیساں اچھی ہیں مگر زیادہ تر مایوسی ہے ، رمشا لطیف کا کہنا تھا کہ تما م کامیابی کا سہرا اساتذہ اور والدین کے سر ہے ، مستقبل میں سی ایس ایس کرنا چاہتی ہوں ، حکومت غریب طلبا وطالبات کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرے، طبیبہ سعید کا کہنا تھا کہ کامیابی کےلئے کالج والوں نے بہت محنت کرائی ، حکومت اپنی کارکردگی کےلئے اقدامات کرے ، تاکے عوام کو ریلیف ملے سکے ، لیویزا طاہر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فیشن ڈیزائنر بننے کا ارادہ ہے‘ حکومت تعلیم سیکٹر میں فنڈنگ بڑھائے تاکہ کے خواندگی شرح میں اضافہ ہو اورملک ترقی کرسکے ،شمائلہ عبدالغفار کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے وہ طلبہ جو معاشی مجبوریوں کی وجہ سے پڑھ نہیں سکے ‘ان کوروزگار کے مواقع مل سکیں ،ملائیکہ علی نے کہا کہ پنجاب کالج نے بہت محنت کی مستقبل میں متیھ میٹکس میں ایم ایس سی کرنا چاہتی ہوں ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ یونیورسیٹوں میں طالبات کو تحفظ کے ساتھ پڑھنے کے فراہم کرے ،محفوظ کلاس رومز بنائے جائیں ، رابعہ متین نے کہا کہ مینجمنٹ سائنسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں ، خواتین کےلئے اعلیٰ تعلیم کے لئے الگ سے تعلیمی ادارے بنائے جائیں ،سمیرا خالد نے کہا کہ سی ایس پی افسر بننا خواب ہے جس کےلئے محنت جاری رہے گی ، سمیرا فاطمہ نے کہا کہ والدین کی سپورٹ کی وجہ سے تعلیم کو جاری رکھا ، حکومت امن وامان قائم کرے اورمہنگائی کو ختم کرے ، زارا شوکت ،علینہ فاطمہ نے کہا کہ کامیابی والدین کے نام کرتے ہیں‘ اعلیٰ تعلیم کے بعد ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ‘زنیب زہرا اور لائبہ کرن کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالجز میں پڑھ کر پوزیشن حاصل کی ہے ،جبران دانش کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سی اے کرنا چاہتا ہوں‘ حکومت کامرس ایجوکیشن کو عام اور سستا کرے ۔ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بی اے بی ایس سی اور بی کام سالانہ امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہاکہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے کنٹرولر امتحانات کے شعبہ نے فرض شناسی کی ایک تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہاکہ امتحان کے نتائج ماں باپ کی دعاﺅں اور محنتوں کے سائے میںہمارے طالب علموں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ زکریا یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری کالجوں کے رزلٹ میں رفتہ رفتہ بہتری آرہی ہے اور جنہیں درس گاہوں میں پڑھنے کا موقع نہیںملتا وہ بھی بروقت رجسٹریشن کراکے امتحانات دے رہے ہیںانہوں نے کہاکہ ہماری قوم کی تعمیر میں تعلیم یافتہ نوجوان ہراول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں اس وقت جنوبی پنجاب کی اس سب سے بڑی درس گاہ پر سب کی نگاہیں توقعات کے ساتھ لگی ہیں انشاءاللہ ہماری بیٹیاں اور بیٹے اور ان کے اساتذہ اور والدین ان گریجوایٹ کے ذریعے پاکستان کی خودکفالتی کے ایک باب کو مکمل ہوتا دیکھیں گےجبکہ تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعو اختر ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، مختلف شعبہ جات کے چیئرمین ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد عمر فاروق ، آفیسرز اور کنٹرولر امتحانات کا سٹاف ، پرنسپل کالجز ، پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءطالبات کے والدین بھی موجود تھےنتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق نے کہا کہ امتحانات جہاں طلباءطالبات کے لیے ایک Huge Task ہوتے ہیں وہاں کنٹرولر امتحانات کے سٹاف کے لیے ایک بڑا ٹارگٹ ہوتے ہیں امتحان کامیابی سے کنڈکٹ کرایا اور وقت پر رزلٹ ڈکلیر کیا کنٹرولرامتحانات کے عملہ نے امتحان شروع ہونے سے رزلٹ آﺅٹ ہونے تک دن رات کام کیا کنٹرولر امتحانات کی مختلف برانچوں نے ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم آج بی اے بی ایس سی کا رزلٹ آﺅٹ کرنے کے قابل ہوئے ہیںانہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ برانچز خاص طور پرسیکریسی برانچ، کنڈکٹ برانچ ، ٹیبولیشن برانچ اور پرنٹنگ پریس نے رزلٹ تیار کرنے میں بہت محنت کی ہے نتائج کا اعلان کرنے کی تقریب آئی ایم ایس ہال میں ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کی نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق نے کیا ۔

پوزیشن ہولڈرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -