لیڈی ڈیانا کی آج 22ویں برسی ‘ فلاحی کام شہرت کی بڑی وجہ

  لیڈی ڈیانا کی آج 22ویں برسی ‘ فلاحی کام شہرت کی بڑی وجہ

  

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر) شہزادی ڈیانا کے کار حادثے کو22 برس مکمل ہوگئے ۔ 31 اگست 1997ءکو پیرس میں کار حادثے میں لیڈی ڈیانا جان کی بازی ہار گئیں ۔ پاکستانی نثراد حسنات خان سے ”افیئر“ نے بھی شہر ت حاصل کی۔ پرنسنسز آف ویلز کے ساتھ حادثہ میں ان کے مسلمان دوست ڈوڈی الفہد بھی جاں بحق ہوئے ۔ شہزادی نے 1996میں پاکستان کا بھی دورہ کیا اور عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ چارلس سے ڈیانا کی 15سالہ ازدواجی زندگی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

مسلسل خبروں کی زد میں رہی تفصیل کےمطابق برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے اور شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کی آج 31 اگست کو 22 ویں برسی ہوگی۔ لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961ءکو نارفک (NORFOLK) کے علاقہ (برطانیہ ) میں پیدا ہوئیں۔ اپنے لافانی حسن اور بعد ازاں فلاحی کاموں سے شہرت حاصل کرنے والی شہزادی کی شادی 29 جولائی 1981ءبرطانوی شہزادے چارلس سے سرانجام پائی ۔ جو اس وقت بھی دنیا کے لیے ایک اہم خبر تھی ۔ شہزادہ چارلس سے لیڈی ڈیانا کا بندھن صرف 15 برسہی رہ سکا ۔ اور 1996 ءمیں دونوں میں علیحدگی ہوئی ۔ شادی کا یہ عرصہ دونوں مسلسل خبرون کی زد میں رہے۔ شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے ازدواجی معاملات اور پر طلاق کے معاملے پر مغربی میڈیا میں اسے نمایا ں کوریج حاصل رہی۔ آنجہانی شہزادی کا پورا نام ڈیانا فرانسسز سپنسر تھا اور ارب پتی مسلمان محمد الفہد کے بیٹے ڈوڈی الفہد سے پہلے انکے پاکستانی نثزاد ڈاکٹر حسنات خان کے ساتھ معاشقے نے بھی شہرت حاصل کی۔ لیڈی ڈیانا کی وفات پیرس میں ایک کار حادثے میں ہوئی جہاں ان دنوں وہ دورے پر تھیں۔ 31 اگست 1997 کو ڈیانا ایک مر سیڈیز کار ایس 280 میں سوار تھیں جسے الفہد خاندان کا سیکورٹی ڈائریکٹر ہنری پاﺅل چلا رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ پیر س کی ایک انڈر پاس نما سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیو ر ہنری پاﺅل گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تیز رفتار کار حادثے کا شکارہوگئی۔ جس میں لیڈی ڈیانا اور ان کے دوست ڈوڈی الفہد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ ڈروائیو ر ہنری بھی ہلا ک ہوگیا۔ اس حادثے کے بارے میں بعد ازاں کئی کہانیان منظر عام پر آئیں ۔ حتیٰ کہ پیر س کے رٹز ہوٹل کے عرب پتی مالک محمد االفہد نے بھی اسے سازش قرار دیا مگر فرانسسی تحقیقاتی اداروں نے بعد ازاں اس الزام کو مسترد کردیا۔ لیڈی ڈیانا 6ستمبر 1997 ءکو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے قبرستان (نارتھ ھمپا شائر) میں دفن کیا گیا۔ ان کی شادی کی اور طلاق کی طرح ان کی موت کی خبربھی دنیا بھر کے میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ۔ لیڈی ڈیانا نے 2بار پاکستان کا دورہ کیا اور 1996میں اپنے دورے کے دوران موجودہ عمران خان اور بے نظیر بھٹو سے بھی ملاقات کی اگست میں ہیں سابق پاکستان صدر جنرل ضیا الحق سے بھی ماضی میں ان کی ملاقات کی یاد گار تصاویر بھی موجود ہیں۔ 36 سالہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کے تدفین اور آخری رسومات کے مناظر کو دنیا بھر کے کرڑوں افراد نے برائے راست اپنے ٹی وی سکرین پر دیکھا۔ آج ز لیڈی ڈیاناکے مداح ان کی22 ویں برسی کے موقع پر انہیں اپنے اپنے انداز میں یادکریںگے ۔

وجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -