بی اے‘ بی ایس سی امتحان میں 57‘ بی کام پرچوں میں 51فیصد سٹوڈنٹس فیل
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت بی اے‘ بی ایس سی کے امتحان میں 57فیصد اور بی کام کے امتحان میں 51فیصد طلبا وطالبات فیل ہوگئے۔ تفصیل کے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
مطابق بی اے‘ بی ایس سی کے امتحان میں کل 46661 امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں 20500 پاس ہوئے۔ 9487 نے فرسٹ ڈویژن، 10155 نے سیکنڈ ڈویژن، 719 نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی۔ نتیجہ 43.93 فی صد رہا۔اسی طرح بی کام کے سالانہ امتحان میں کل 1983 امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 1078 پاس ہوئے۔ جبکہ 905 فیل ہیں۔ آر ایل اے رزلٹ کوئی نہیں ہے۔ 585 نے فرسٹ ڈویژن، 491 نے سیکنڈ ڈویژن، اور 2 نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی۔ اس طرح رزلٹ 54.36 فی صد رہا۔امتحان 9 اپریل 2019 کو ہوا تھا۔