زکریایونیورسٹی‘ بی کام سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

زکریایونیورسٹی‘ بی کام سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے بی کام سالانہ امتحان 2019 ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق اسپائر کالج آف کامرس(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ملتان کے طالب علم جبران دانش ولد محمد داؤد رولنمبر1853نے 1500میں سے1239نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی،سپیئریر کالج آف کامرس ملتان کی طالبہ الینا فاطمہ دختر محمد شریف رولنمبر1703نے 1208نمبر لے کردوسری پوزیشن،گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان کی زارا شوکت دختر محمد شوکت رولنمبر1113نے 1193نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح پنجاب گرلز کالج ملتان کی زین زہرا دخترخواجہ محمد قطب الدین رولنمبر1311نے 1173نمبر لے کر چوتھی پوزیشن اوراسی ادارے کی ہی ایک اور طالبہ رابعہ میتن دختر محمد متین رولنمبر1316نے 1171نمبر لے کر بی کام کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -