کرپشن: ریٹائرڈ نائب تحصیلدار امتیاز احمد وڑائچ کا گھیرا تنگ‘ اراضی کی تفصیلات طلب

کرپشن: ریٹائرڈ نائب تحصیلدار امتیاز احمد وڑائچ کا گھیرا تنگ‘ اراضی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نیب ملتان نے اختیارات کے ناجائز استعمال،بے قاعدگیوں اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ریٹائرڈ نائب تحصیلدار ملتان سٹی امتیاز احمد وڑائچ کے خلاف(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
شکایت کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نیب ملتان بیورو نے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان سے ریٹائرڈ نائب تحصیلدار امتیاز ان کے تین بیٹوں بیوی اور بھائیوں کے نام موجود اراضی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں بتایا جاتا ہے کہ امتیاز احمد وڑائچ نے اپنی سروس ایک کلرک کے عہدے سے شروع کی مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انھیں نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دی گئی امتیاز احمد وڑائچ نے اپنی سروس کا بیشتر حصہ ملتان سٹی بطور نائب تحصیلدار کے عہدے پر فائز رہ کر گزارا اس دوران ان کے خلاف اینٹی کریپشن کو درخواستیں موصول ہوتی رہیں ان پر الزام ہے کہ نائب تحصیلدار نے اپنی سروس کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعدد شہریوں کو انکے جائز حقوق سے محروم بھی کیا اب نیب ملتان کو ان کے خلاف درخواست موصول ہوئی تو نیب حکام نے اس کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے امتیاز احمد وڑائچ ان کی بیوی اور بیٹوں رشید امتیاز،عمیر امتیاز،بلال امتیاز انکے بھائیوں نیاز احمد اور فاروق احمد کے نام موجود اراضی کی تفصیل طلب کر لی ہیں۔