ایران کا 20روزہ ٹور‘ واپس پہنچنے پر بائیکرز کا شاندار استقبال

  ایران کا 20روزہ ٹور‘ واپس پہنچنے پر بائیکرز کا شاندار استقبال

  

ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی بائیک ریلی انٹر نیشنل ٹور کر کے واپس آئی جس ہے  بین الاقوامی سیاحت کے راستے کھلیں گے اور دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت تاثر قائم ہوگااور ایسی سرگرمیوں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

سے پاکستان کی نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھے گی.سیاحتی بائیکرز گروپ کراس روٹ کلب کا 16 رکنی وفد ایران کا 20روزہ بین الاقوامی بائیک ٹور کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے پاکستان پہنچنے اور فورٹ منرو میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفرضیاء نے پاکستان سے باہر امن اور محبت کا پیغام لے کر جانے والے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان بائیکرز کا استقبال کیا۔اس موقع پر کوہ سلیمان کے کوآرڈینیٹر حبیب اللہ بلوچ،ڈاکٹر اسد اللہ،پروفیسر شعیب رضا، پروفیسر عمران لودھی، پروفیسر محبوب جھنگوی، پروفیسر سمیرا بانو،ہمایوں ظفر، ملک عدیل، عرفان احمد، عطاء الرحمنٰ گورمانی کے علاوہ بائیکر ٹورسٹس کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پروگرام میں مقامی گلوکاروں نے سرائیکی و بلوچی گائیکی سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سردار احمد علی خان دریشک نے پاکستان تا ایران بائیک ریلی کے منتظمین و شرکاء کو ستائشی اسناد و شیلڈز دیں۔

ریلی /ٹور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -