پی ٹی آئی کارکن راشد بخاری کیس کا ملزم ڈیرہ سے گرفتار
ملتان (وقائع نگار)پولیس نے ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کے سرگرم کارکن راشد فاروق بخاری کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیاہے۔واقعہ پر آئی جی پنجاب نے 13 جون کو آر پی او ملتان کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے ملزم اعزاز کریم کو دو ماہ کے اندر ڈیرہ غازیخان سے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
گرفتار کر لیا،آر پی او ملتان وسیم خان نے بتایا کہ ایس پی سی ٹی ڈی سرگودھا شاہ نواز سندیلہ،ڈی ایس پی ملتان منصور عالم خان اور ڈی ایس پی سٹی ڈی جی خان ضیائالحق کو ان کے ساتھ تحقیقاتی ٹیم کا رکن مقرر کیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹیم نے دن رات کوشش کر کے اندھے قتل کا سراغ لگایا اور ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے اور ملزم سے آلہ قتل پسٹل،موٹرسائیکل،کپڑے اور جوتے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزم گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر ڈیرہ غازیخان جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گرفتار ملزم نے دو جنوری کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان راشد کو گھر جاتے ہوئے راستے میں ماتھے پر گولی مار دی تھی جسے زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیا،جہاں وہ پانچ روز بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی زاہد فاروق کی مدعیت میں درج کیا تھا،پولیس کی بہتر کارکردگی سے متاثر ہو کر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے تفتیشی پینل کے لئے تعریفی لیٹر اور دو لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کر دیا ہے
گرفتار