رحمان بابا ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں‘ آمدورفت معطل

  رحمان بابا ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں‘ آمدورفت معطل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔کراچی سے راولپنڈی پشاور اور راولپنڈی،پشاور سے بذریعہ ملتان کراچی جانے والے مسافر گاڑیاں مزید تاخیر کا شکار ہونے لگیں،ملتان سے کراچی کے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

لئے جانے والی زکریا ایکسپریس ب?ی تاخیر کا شکار،تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بڑھتے ہوئے ریل حادثات کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی،گزشتہ روز بھی کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پاس حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ انجن سمیت ٹرین کی چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جس کے باعث ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل کر دی گئی،ادھر پہلے سے تاخیر کا شکار ٹرینیں مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں،ملتان سے گزر کر کراچی،لاہور،راولپنڈی،پشاور جانے والی گاڑیاں 8 سے 10 گھنٹے کے درمیان تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں،ادھر حادثہ کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغیرعباس کی نااہلی کے باعث حادثہ پیش آیا،صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا،جو اب مسافرٹرین چلا رہا تھا،تاہم اس حوالے سے حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -