ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سفارش کے بغیر آپریشن ناممکن

  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سفارش کے بغیر آپریشن ناممکن

  

ملتان (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کیلئے اپریشن کا حصول سرجری کے ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے ناممکن ہو گیاہے اور اہم نوعیت کے اپریشن کیلئے بھی مختلف انتظامی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

عہدیداروں کی سفارش کے بعد ٹائم دیا جاتا ہے جبکہ سادہ لوح اور بغیر سفارشی مریضوں کو ایک ماہ سے زائد کا ٹائم دے کر واپس گھر رخصت کر دیا جاتا ہے یا ان کو پرایؤیٹ نجی کلینکس پر اپریشن کا مشوری دیا جاتا ہے۔شعبہ آئی۔شعبہ آرتھو شعبہ جنرل سرجری کے مریضوں کو اپریشن کا بروقت ٹائم نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اور ڈاکٹرز کے ااسٹنٹ مریضوں سے پپیسے بٹور کر نام لسٹ میں شامل کر دیتے ہیں۔ملازمین کے مریضوں سے پیسے بٹورنے کی شکایات بھی ہسپتال انتظامیہ کو موصول ہوئی ہیں۔ہسپتال میں آنے والے دور دراز کے مریضوں نے اپریشن کیلئے بروقت ٹائم دینے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ باری کے مطابق مرضوں کو ٹائمدجا جاتا ہے۔

نامکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -