حفاظتی اقدامات زیرو‘ مجالس‘ جلوسوں کی سکیورٹی نہ ہونے کے برابر

  حفاظتی اقدامات زیرو‘ مجالس‘ جلوسوں کی سکیورٹی نہ ہونے کے برابر

  

ملتان (وقائع نگار)ملک میں محرم الحرام کی آمد کے باعث ملتان کے تھانوں میں مجالس۔اور جلوسوں میں سیکورٹی کیلئے استعمال ہونے والے میٹل ڈیٹیکٹرز۔رسے اور قناعتیں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔جسکے لئے پولیس افسران نے اپنی مدد آپکے تحت مذکورہ تمام سامان مہیا کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کی آمد قریب ہے۔ اسی حوالے سے ملتان سمیت ملک بھر میں سیکورٹی کو الرٹ رکھنے اور حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کرنے کیلئے ہدایت دیں گئی ہیں۔جبکہ ملتان کے تھانوں میں محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی میں استعمال ہونے والے حفاظتی اقدامات کا سامان میٹل ڈیٹیکٹرزسے اور قناعتوں کی بہت کمی ہے۔جسکے اس بارے میں کچھ روز قبل ضلع پولیس افسران کو ایک رپورٹ بھی بھیجوائیں گئی ہے۔مگر اس کے باوجود ضلع کے پولیس افسران نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دنوں میں مجالس اور جلوسوں کے سیکورٹی کو بہتر انداز چلانے کیلئے حفاظتی کا بندوبست خود کریں۔جسکے بعد تھانوں کے افسران اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ مطلوبہ سامان کو لینا شروع کردیا ہے

زیرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -