گیسٹرو میں مبتلا 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  گیسٹرو میں مبتلا 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گیسٹرو میں مبتلا2خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق ڈہرکی کی رہائشی80سالہ رحمت مائی، خانپور کی65سالہ عائشہ بی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

بی اور 60سالہ میرعلی کوگیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 6متاثرین جن میں کانجو محلہ کی11سالہ انمول بی بی، سنی پل کی35سالہ شکیلہ بی بی، جناح پارک کی24سالہ صائمہ بی بی، چک108پی کی 60سالہ لوّلی مائی،چک عباس کا25سالہ احمدیار اور گلشن عثمان کارہائشی70سالہ محمدحسین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -