اراضی تنازعہ‘2بھائیوں کا کسان پر تیزاب سے حملہ‘ آنکھیں‘ چہرہ متاثر

    اراضی تنازعہ‘2بھائیوں کا کسان پر تیزاب سے حملہ‘ آنکھیں‘ چہرہ متاثر

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر) اوچ شریفسے زمین کے تنازعہ پر 2 بھائیوں نے کاشتکار پر تیزاب پھینک دیا، کاشت کار کی آنکھیں، چہرہ، بازو سمیت جسم کا 70 فی صد حصہ جھلس گیا، بینائی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔تفصیل کے مطابق پولیس کو دی گئی تحریری درخواست کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع ککس کے رہائشی کاشتکار محمد انعام کا اس علاقہ کے رہائشی بھائیوں دلشاد اور ریاض اقوام ککس (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

سے اراضی کا تنازعہ تھا جس پر مذکورہ دونوں بھائیوں نے چھپ کر محمد انعام ککس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ، بازو، ٹانگیں، پیٹ سمیت جسم کا 70 فی صد سے زائد حصہ جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاول پور ریفر کردیا گیا، جہاں تیزاب گردی کا شکار محمد انعام کی حالت تشویشناک ہے، اور اس کی بینائی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، پولیس تھانہ اوچ شریف نے ملزمان بھائیوں دلشاد، ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -