امن وامان‘ علماء اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں‘ عبدالخبیر آزاد

امن وامان‘ علماء اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں‘ عبدالخبیر آزاد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور، کنوینئر اتحاد بین المسلمین و چیئرمین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن کے فروغ کے لئے تمام علماء اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اشتعال انگیز تقریروں سے گریز کریں قیام امن کے لئے علماء کرام کا بھرپور تعاون حکومت و سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے پیغام پاکستان سے امن قائم ہوا ہے پیغام (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

پاکستان کی کامیابی سے دشمن ناکام ہوا ہے افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مودی کا ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا سیدنا فاروق اعظم ؓ اور سیدنا امام حسین ؓ کی شہادت سے ہمیں جذبہ ایثار وقربانی، امن، سلامتی، اخوت و محبت کا درس ملتا ہے جو کہ مشعل راہ ہے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء، مذہبی رہنماؤں اور عوام الناس سے درخواست کرتا ہوں کہ ان پر دینی، ملی وقومی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ آپس میں متحد ہو کر اسلام، وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں، تخریب کاروں پر کڑی نگاہ رکھیں اور ملک دشمنوں کے تمام تر مذموم عزائم خاک میں ملادیں اور امن کے قیام کے لئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور اس زریں اصول کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ پر عمل پیرا ہوں اور تمام تر فروعی اختلافات کو چھوڑ کر محرم الحرام میں امن کے فروغ کے لئے تمام علماء اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، علامہ عبدالحق مجاہد،علامہ کاظم نقوی،سید طالب حسین پرواز،مولانا عباس غازی،پیر محمد شاہ حسین،مولانا عبدالستار نیازی، مہر عبدالخالق مرالی ودیگر موجو د تھے مولانا عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا جبکہ دیگر اداروں کی قربانیاں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں انڈیا کے ناپاک عزائم کو فوج نے ناکام بنادیا ہے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مودی کا ظلم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا کشمیر بنے گا پاکستان یہ خوشخبری جلد ملے گی حکومت پاکستان، عوام وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کشمیریوں کی جلد آزادی کے لئے کوشاں ہیں اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں اور اس وقت پوری دنیا کے سامنے وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر کا مسئلہ اٹھارہے ہیں پیغام پاکستان سے ملک میں امن قائم ہوا پیغام پاکستان کی کامیابی سے دشمن ناکام ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کے لئے اتحاد بین المسلمین کے عقائد و نظریات کا احترام کریں علماء کرام، زاکرین عظام محرم الحرام کے پروگرامز میں اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں یکم محرم کو حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ اور دس محرم کو حضرت سیدنا امام حسین ؓ کی شہادت سے ہمیں جذبہ ایثار و قربانی و امن،محبت،اخوت و یگانگت کا درس ملتا ہے جو کہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے جنہوں نے ہمیشہ آپس میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کا درس دیا اور آپس میں دلوں کو جوڑا ہے لہذا ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیراہونا ہوگا تبھی ہم اتحاد بین المسلمین کی فضا کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

عبدالخبیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -